ہبلی:16/ نومبر (ایس اؤنیوز)ریاستی سرکار کی غیر ذمہ دارانہ حرکت اور ان دیکھی سے مسئلہ الجھا ہے اور پرائیویٹ ڈاکٹروں کا احتجاج ریاست گیر سطح پر عوام کے لئے پریشانی کا باعث بننے کا حزب مخالف لیڈر جگدیش شٹر نے خیال ظاہر کیا۔
ہبلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بی جے پی لیڈر نے ریاستی حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ ریاست میں ابھی تک 12سے زائد لوگوں کی اموات ہوچکی ہیں۔ وزیر صحت رمیش کمار عوام کی صحت کی حفاظت کرنے میں ناکام ہیں۔ ایک وزیر کی ساخت کی وجہ سے ڈاکٹرسڑک پر اترنے کی بات کہی۔ شٹر نے کہاکہ صرف ایک بل پاس کرنے سے کچھ ہونے والا نہیں ہے ، حکومت پہلے اپنا انتظام ٹھیک طرح سے کرلینےکی صلاح دیتے ہوئے متبادل انتطامات میں حکومت ناکام ہونے کا الزام لگایا۔
انہوں نےکہاکہ برسراقتدار پارٹی کے ارکان اسمبلی بھی اس کی مخالفت کررہے ہیں، صرف ایک فرد کی وجہ سے مسئلہ الجھنے کی بات کہی۔ اگر اس موقع پر وزیر اعلیٰ کہہ دیں کہ بل کو فی الحال روک دیا ہے تو مسئلہ حل ہوسکتاہے۔ حکومت ڈاکٹروں کے ساتھ بات چیت کرکے تنازعے کو ختم کرنے کی صلاح دی ۔ اسی موقع پر انہوں نے کہاکہ کچھ ڈاکٹر وں اور کارپوریٹ اسپتالوں کی غلطی سے یہ سمجھ لینا کہ تمام ڈاکٹر غلط ہیں ٹھیک نہیں ہے۔